کراچی میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان

کراچی میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان

جمعے کو کراچی میں گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا
کراچی میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان

ویب ڈیسک

|

25 May 2024

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو کراچی میں گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا، زیادہ سے زیادہ پارہ 37.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہرکے درجہ حرارت میں 2تا3ڈگری اضافے کا امکان برقرارہے۔ 

جمعے کودوسرے روزشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 29.1ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 72فیصد رہا، جس کے سبب دوپہرکے وقت گرم ومرطوب موسم ریکارڈ ہوا۔ دن کے وقت گرمی کی شدت کے سبب جذوی ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی۔ جس کے دوران گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائدمحسوس کی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6ڈگری جبکہ دن کے وقت نمی کاتناسب 55فیصد ریکارڈ ہوا،اگلے3روزکے دوران گرم ومرطوب موسم برقراررہنے کی توقع ہے،جس کے دوران نمی کاتناسب 50سے60فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو پارہ 38ڈگری جبکہ اتوار کو 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، ہیٹ ویو سینٹر کے جاری الرٹ کے مطابق کراچی میں صبح سے دوپہرکے درمیان سمندری ہوائیں بدستور متاثر رہ سکتی ہیں جبکہ اس دوران مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے،تاہم گرمی کی حالیہ لہر کے دوران کراچی میں ہیٹ ویوکا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیہی سندھ میں ہیٹ ویو کی صورتحال 27مئی تک برقراررہ سکتی ہے، دیہی سندھ کے اضلاع حسب سابق گرمی کی لپیٹ میں رہے،سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجودڑومیں 50.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،جومعمول کے درجہ حرارت سے 6.2زیادہ رہا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!