کراچی میں لڑکی کی خاطر دوستوں نے دلہا کو مایوں کے روز قتل کردیا

کراچی میں لڑکی کی خاطر دوستوں نے دلہا کو مایوں کے روز قتل کردیا

عدالت نے تین ملزمان کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
کراچی میں لڑکی کی خاطر دوستوں نے دلہا کو مایوں کے روز قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

23 Jan 2024

شہر قائد کے علاقے کورنگی میں دو روز قبل لڑکی سے دوستی پر ملزم نے اپنے دوست کو شادی سے ایک دن قبل قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کی دوستی نے دوست کو دوست کا دشمن بنادیا، شادی سے ایک دن پہلے مایوں کے روز اسامہ نامی نوجوان کو اُس کے دوست گاڑی میں بیٹھا کر لے کر گئے اور پھر اُس کی لاش برآمد ہوئی۔

اہل خانہ نے لاش کی اطلاع پر جناح اسپتال جاکر دیکھا تو یہ اسامہ کی لاش تھی جس کے بعد اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

والد کی مدعیت میں تھانہ عوامی کالونی میں مقدمہ درج ہوا جس کے بعد پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ جس گاڑی میں مقتول گھر سے بیٹھ کر گیا تھا اُس میں سے بھی خون کے نشانات برآمد ہوئے۔

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے تینوں ملزمان طلحہ، عباد اور راحیل کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمہ میں مزید تین ملزمان مفرور ہیں۔ مفرور ملزمان میں عرفان، نواب اور عباس شامل ہیں، مزید حقائق کی تلاش کے لیے تفتیشی کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔ 

عدالت نے تینوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ عوامی کالونی میں درج کیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!