کراچی میں پیر کو بارش اور سردی بڑھنے کا امکان

کراچی میں پیر کو بارش اور سردی بڑھنے کا امکان

26فروری کو شہر میں ہلکی بارش اورمعمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
کراچی میں پیر کو بارش اور سردی بڑھنے کا امکان

ویب ڈیسک

|

23 Feb 2024

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 26فروری کو شہر میں ہلکی بارش اورمعمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ 

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق 25فروری کوبلوچستان کے راستے ایک نیا مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا،جس کے نتیجے میں 26فروری کی صبح شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران معمول سے قدرے تیزہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ سردارسرفرازکے مطابق کراچی میں مذکورہ سسٹم کے تحت بہت زیادہ غیرمعمولی شدت کی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ البتہ دیہی سندھ کے ضلع دادومیں درمیانی سے قدرے تیزشدت کی بارش ریکارڈ ہوسکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کےمطابق جمعے کو شہرکا پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 4.5ڈگری کمی سے 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،تاہم ہوامیں نمی کاتناسب بڑھنے اورہواؤں کی رفتاری کم ہونے کے سبب سردی کی شدت محسوس نہیں کی گئی۔ 

شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.4ڈگری ریکارڈ ہوا،دیہی سندھ کے ضلع موہنجودڑو میں سب سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!