کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندے کا حاملہ خاتون پر تشدد
Webdesk
|
28 Mar 2024
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے کارندوں نے حاملہ خاتون کے پلاٹ پر قبضہ کیا اور اُسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر ایک پریشان کن ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک شخص حاملہ خاتون کو تھپڑ مار رہا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک نامعلوم خاتون سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر علاقے میں اپنے پلاٹ میں داخل ہوئی اور وہاں تعمیرات دیکھ کر پریشان ہوگئی۔ وائرل فوٹیج کے مطابق خاتون نے پاس کھڑے ایک شخص سے کچھ کہا جس کے بعد خاتون نے اس کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔
ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "میں حاملہ ہوں"۔
جواب میں غصے میں آنے والے شخص نے دوبارہ اس کے منہ پر تھپڑ مارا اور اس سے پوچھا کہ وہ پلاٹ پر کیوں آئی ہے؟
اس پر عورت نے کہا کہ یہ میرا پلاٹ ہے اور اگر میرے بچے کو کچھ ہوا تو تمھیں معاف نہیں چھوڑوں گی۔
بعد ازاں خاتون جائے وقوعہ سے بھاگ گئی لیکن ملزم ہاتھ میں بیلچہ لیے اس کا پیچھا کرتا رہا۔
افسوس کی بات ہے کہ کسی بھی راہگیر نے خاتون کی حفاظت کے لیے مداخلت نہیں کی۔ تاہم واقعے کی مزید تفصیلات کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
Comments
0 comment