کراچی میں رمضان کے دوران 11 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل
ویب ڈیسک
|
2 Apr 2024
شہر قائد میں ڈاکو راج بدستور برقرار ہے اور مسلح افراد کی جانب سے مزاحمت پر شہریوں کو قتل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار میں ڈکیتوں نے بینک سے پیسے لے کر آنے والے شخص کو گاڑی نہ روکنے پر اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں چالیس سالہ امجد جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق امجد اور امان اللہ نامی شہری سائٹ سپر ہائی وے پر بینک سے رقم لیکر نکلے تھے، گلشن معمار اجمیر گارڈن کے قریب ملزمان نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اندھا دھند کردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے، امجد اسپتال منتقلی کے دوران خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول امجد پنجاب کے علاقے خانیوال سے تھا جبکہ دو بچوں کا باپ اور سرجانی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
واضح رہے کہ کراچی میں ماہ رمضان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی اور رواں سال 50 افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مارے جاچکے ہیں۔
Comments
0 comment