کراچی میں سال 2025 کے دوران ٹریفک حادثات میں 830 افراد جاں بحق

کراچی میں سال 2025 کے دوران ٹریفک حادثات میں 830 افراد جاں بحق

گیارہ ہزار 837 ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے
کراچی میں سال 2025 کے دوران ٹریفک حادثات میں 830 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

|

19 Dec 2025

فلاحی ادارے چھیپا نے کراچی میں رواں سال کے دوران پیش آنے والے حادثات اور جرائم سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق شہر میں ٹریفک حادثات، فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں بڑی تعداد میں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

چھیپا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 830 افراد جاں بحق جبکہ 11 ہزار 837 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

 جاں بحق ہونے والوں میں 650 مرد، 85 خواتین، 73 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔

زخمیوں میں 9 ہزار 267 مرد، 1 ہزار 853 خواتین، 551 بچے اور 166 بچیاں شامل بتائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 89 افراد قتل ہوئے، جبکہ شہریوں کے تشدد کے نتیجے میں 14 ڈاکو ہلاک ہوئے۔

چھیپا کے مطابق فائرنگ کے مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 407 افراد جان سے گئے، جن میں 352 مرد، 33 خواتین، 14 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں۔

سال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے چار بوری بند لاشیں اور 21 تشدد زدہ لاشیں بھی ملی ہیں، جو سنگین جرائم کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس کے علاؤہ چھریوں کے وار سے 43 افراد قتل ہوئے، جن میں 33 مرد شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!