1 hour ago
حسن جہانگیر کا پہلی بار زندگی کے سب سے بڑے دکھ کا انکشاف
Webdesk
|
14 Mar 2026
لاہور: گلوکار حسن جہانگیر نے پہلی بار زندگی کے سب سے بڑے دکھ کا انکشاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستانی گلوکارحسن جہانگیر نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق پہلی بار اہم باتیں شیئر کیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی کا انتقال تقریباً 27 سے 28 سال قبل ہو گیا تھا، جب ان کی بیٹی بہت چھوٹی تھی،اس کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی کی خاطر شادی نہیں کی اور پوری توجہ اس کی پرورش اور تعلیم پر لگادی۔
حسن جہانگیر نے بتایا کہ ان کی بیٹی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے ، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ سوئیڈن میں مقیم ہیں۔
گلوکار نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کی والدہ اور بہنوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور بیٹی کو سنبھالا، اب ان کی بیٹی چاہتی ہے کہ وہ دوبارہ شادی کریں تاکہ وہ تنہائی محسوس نہ کریں۔
حسن جہانگیر نے کہا کہ اگر ان کا دوبارہ شادی کا ارادہ ہوا تووہ اپنی ہم عمر خاتون سے شادی کریں گے جو انہیں سمجھ سکے۔
Comments
0 comment