کراچی میں سود کی عدم ادائیگی پر نوجوان قتل
Webdesk
|
6 May 2024
عزیز آباد میں مسلح افراد نے سود کی رقم بروقت ادا نہ کرنے پر نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عزیز آباد میں نوجوان کے قتل کا معاملہ، سود کی رقم بروقت ادا نہ کرنے پر نوجوان قتل، اہلخانہ کا واقعے پر احتجاج، مقتول کے لواحقین نے یاسین آباد روڈ بلاک کردیا، علاقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی قاتل کی یقین دہانی کے بعد لواحقین نے دھرنا ختم کر دیا۔
تھانہ عزیز آباد کی حدود میں نوجوان کے قتل کا معاملہ، مقتول شہاب ولد سلامت اور ساحل ولد بابر کے درمیان دو سے تین سال سے رقم کی لین دین اور سود کی رقم کے حوالے سے تنازعات چل رہے تھے۔
اس حوالے سے مقتول شہاب اور ساحل نے ایک دوسرے پر سنگین نوعیت کی کئی ایف آئی آر بھی درج کراوائیں۔
مقتول شہاب ساحل سے لی ہوئی رقم کا سود ادا نہیں کر پا رہا تھا جس پر ساحل نے موقع دیکھتے ہوئے شہاب کو قتل کر دیا، قتل کی اطلاع ملنے پر تھانہ عزیز آباد پولیس موقع واردات پر پہنچی تو قاتل ساحل فرار ہو چکا تھا۔
شہاب کے قتل کے بعد لواحقین نے یاسین آباد روڈ ٹریفک کی روانی کے لیے بند کیا، ذس حوالے سے مقتول کی فیملی کا کہنا ہے کہ پولیس قاتل کی فیملی کو سپورٹ کررہی ہے اور قاتل ساحل کو پکڑنے میں ہیلے بہانے کر رہی ہے جس پر ہم نے دھرنا دیا اور روڈ بلاک کیا۔
ایس ایچ او عزیز آباد کا کہنا تھا کہ قاتل کی تلاش جاری ہے اور بہت جلد قاتل کو گرفتار کر لیا جاۓ گا، مزید ایس ایچ او عزیز آباد کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد چاہا وہ کوئی بھی ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا۔
مقتول شہاب کے لواحقین نے 2 گھنٹے تک یاسین آباد روڈ بلاک کیا بعد ازاں علاقہ ڈی ایس پی اور عزیز آباد ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جاۓگا آپ دھرنا ختم کردیں، یقین دہانی پر لواحقین نے دھرنا ختم کردیا۔ ذارئع کے مطابق مقتول شہاب اور قاتل ساحل دونوں کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے ہے۔
Comments
0 comment