کراچی میں ٹریفک حادثات، 1 دن میں پروفیسر سمیت 6 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 378 ہوگئی

کراچی میں ٹریفک حادثات، 1 دن میں پروفیسر سمیت 6 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 378 ہوگئی

پروفیسر کو لانڈھی فیوچر کالونی کے قریب ڈمپر نے روندا تھا
کراچی میں ٹریفک حادثات، 1 دن میں پروفیسر  سمیت 6 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 378 ہوگئی

ویب ڈیسک

|

1 Jun 2025

شہر قائد کی سڑکوں پر موت کا کھلا رقص جاری ہے اور ادارے بھی قانون کے نفاذ میں بری طرح سے ناکام نظر آتے ہیں۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز ٹریفک حادثات میں نجی یونیورسٹی اور سرکاری کالج کے پروفیسر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

لانڈھی فیوچر کالونی میں ٹریلر کی ٹکر سے گورنمنٹ ابراہیم حیدری کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر 35 سالہ افتخار احمد جاں بحق ہوگئے، افتخار احمد بھٹس چار بچوں کے والد تھے۔ وہ صبح گھر سے کالج جانے کے لیے نکلے تھے، حادثے کا ذمہ دار ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا۔

  تین تلوار کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ، پولیس نے کار سوار شخص کو گرفتار کرلیا۔ ڈیفنس خیابان نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا رائیڈر مرتضٰی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتارکرلیا۔ شارع فیصل کارساز کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ماں شدید زخمی جب کہ اس کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔ اسی طرح قیوم آباد جام صادق پل پر بھی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔  

اس سال شہر میں مختلف حادثات کے باعث خواتین اور بچوں سمیت اب تک 378 افراد جاں بحق جب کہ ساڑھے 5 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!