کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید دو شہری جاں بحق

کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید دو شہری جاں بحق

حالیہ اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 263 تک پہنچ گئی
کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید دو شہری جاں بحق

ویب ڈیسک

|

14 Apr 2025

کراچی میں سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے، گلشن اور شاہراہ فیصل پر ٹریفک حادثات میں دو شہری جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب چائے کے ہوٹل پر بیٹھے شہریوں پر فورچیونر گاڑی چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوئے۔

واقعے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوئے۔ وقوعہ پر موجود مشتعل مظاہرین نے گاڑی پر پتھراؤ کیا اور پھر اُسے نذر آتش کردیا۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ پر تین ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ڈرائیور اور اُس کے دو دوستوں کو بھی حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب شاہراہ فیصل پر تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں عدنان نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!