14 hours ago
کراچی میں تیز دھار آلے سے 3 خواتین قتل

Webdesk
|
11 Sep 2025
کراچی : شہرقائد کے علاقے ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں ایک گھر میں تیز دھار آلے سے 3 خواتین کو قتل کردیا گیا جب کہ واقعے میں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کینٹ تھانے کی حدود بھٹائی آباد میں ایک گھر سے 3 خواتین کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین کی شناخت مینا، عائشہ، دانیہ کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا، جہاں ایک لڑکی کو زخمی حالت میں پایا گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، لڑکی کی شناخت نندنی کے نام سے ہوئی۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایاکہ ایک مرد کو بھی زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ہے جس کی شناخت اجے کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا زخمی ہونے والے شخص مقتولین کا ماموں ہے اور اسی نے تیز دھار آلے سے اپنی بھانجیوں کے گلے کاٹے ہیں۔دوسری جانب، کرائم سین یونٹ موقع پر شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments
0 comment