3 hours ago
کراچی میں تیز رفتار بس ٹکر سے اسکول کی پرنسپل جاں بحق
ویب ڈیسک
|
12 Jan 2026
کورنگی عوامی کالونی میں خستہ حال تیز رفتار بس ڈرائیور کی غفلت اور ٹکر سے موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون پرنسپل جاں بحق ہوگئیں۔
عوامی کالونی تھانے کی حدود میں واقع جامعہ مسجد رضا کے قریب پیر کی صبح یہ افسوسناک واقعہ پیش ایا حادثے کے وقت خاتون اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی۔
تیز رفتار خستہ حال بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار مرد اور بچہ زخمی ہوئے جبکہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں جن کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیے جنا اسپتال منتقل کیا گیا۔
خاتون کورنگی ڈھائی نمبر میں نجی اسکول کی پرنسپل دی جن کے شناخت سمیرا کے نام سے ہوئی ٹریفک حادثے میں جابہق ہونے کی اطلاع ملنے پر اسکول کے طلبہ کی بڑی تعداد بھی اسپتال پہنچی جو بہت غمزدہ حالت میں تھے اور انہوں نے کہا کہ میڈم سمیرا ہمارے لیے والدہ کا درجہ رکھتی تھیں۔
Comments
0 comment