12 hours ago
کراچی میں تیز رفتارٹرک نے کار اور موٹر سائیکل کو کچل دیا
عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Webdesk
|
12 Sep 2025
کراچی: جام صادق پل پر تیز رفتار ٹرک نے کار اور موٹر سائیکل کو کچل ڈالا ، جس کے نتیجے میں 2 طلبا سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، جام صادق پل پر تیز رفتار ٹرک نے کار اور موٹرسائیکل کو ٹکر ماری ، جس کے نتیجے میں دو طلبہ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
زخمیوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹرسائیکل پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
Comments
0 comment