کراچی میں ایک اور ہیوی ٹریفک کا حادثہ، 27 سالہ فوڈ ڈلیوری رائیڈر جاں بحق

کراچی میں ایک اور ہیوی ٹریفک کا حادثہ، 27 سالہ فوڈ ڈلیوری رائیڈر جاں بحق

واقعہ کریم آباد فلائی اوور پر پیش آیا، متوفی کی شناخت شبیر کے نام سے ہوئی
کراچی میں ایک اور ہیوی ٹریفک کا حادثہ، 27 سالہ فوڈ ڈلیوری رائیڈر جاں بحق

ویب ڈیسک

|

5 Dec 2025

کراچی میں ہیوی ٹریفک سے شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک اور موٹرسائیکل سوار نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں شاہراہ لیاقت پر کریم آباد فلائی اوور شکیل کارپوریشن کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے آن لائن فوڈ رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ متوفی کی شناخت 27 سالہ شبیر کے نام سے ہوئی اور یہ کلفٹن کے قریب کا رہائشی تھا۔

قبل ازیں بریگیڈ تھانے کی حدود میں سوسائٹی آفس کے قریب عبدالحئی اور سائٹ ایریا حبیب بینک پُل پر مزدا کی ٹکر سے 26 سال رضوان جاں بحق ہوا جس کا 21 دسمبر کو نکاح طے تھا۔

متوفی چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اور اپنے گھر گولیمار سے سائٹ ایریا پرنٹنگ پریس جارہا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!