کراچی میں ایک اور نوجوان ڈمپر سے حادثے میں جاں بحق
نوجوان کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے

ویب ڈیسک
|
7 Mar 2025
صفورا چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کھڑے ڈمپرسے ٹکراگئی،حادثے میں گاڑی میں سوارشخص جاں بحق ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق صفوراچورنگی کے قریب تیزرفتار گاڑی کھڑے ڈمپرسے ٹکراگئی، حادثے میں گاڑی میں سوارشخص جاں بحق ہوگیا۔
سچل تھانے کےعلاقے صفوراچورنگی پی ایس اوپمپ کے قریب تیزرفتارگاڑی کھڑے ڈمپرسے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارشخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی شخص دوران علاج دم توڑگیا۔
متوفی کی شناخت 33 سالہ عدنان ولد عشرت کاظمی کے نام سے کی گئی متوفی شخص رضویہ سوسائٹی کا رہائشی تھا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔
Comments
0 comment