کراچی پانچ سالہ بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش میں ناکامی
سہراب گوٹھ علاقے لاسی گوٹھ مچھر کالونی کے نالے میں 5 سالہ بچہ عثمان ولد اعجاز گرکرلا پتہ ہو گیا
ویب ڈیسک
|
23 Jan 2024
سہراب گوٹھ کےعلاقےلاسی گوٹھ مچھرکالونی سے گزرنے والے نالے میں ممکنہ طور پر5 سالہ بچہ گرکرلاپتہ ہوگیا جس کی تلاش کیلیے کام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے لاسی گوٹھ مچھر کالونی سے گزر نے والے نالے میں ممکنہ طور پر 5 سالہ بچہ عثمان ولد اعجاز گرکرلا پتہ ہو گیا، نالے میں بچے کے گرنے کی اطلاع پرعلاقہ مکین بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور بچے کی تلاش شروع کی۔
علاقہ مکینوں اور اہل خانہ نے تلاش میں ناکامی پر ریسکیو 1122 اور ایدھی فاؤنڈیشن کے غوطہ خورٹیم کو موقع پر طلب کرلیا گیااور نالے میں گرنے والے بچے کی تلاش شروع کردی تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باجوود نالے میں گرنے والے بچے کو تلاش نہ کیا جا سکا۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق نالے میں گرنے والا بچہ لاسی گوٹھ کا رہاشی ہے جس کی تلاش کیلیے ٹیمیں کام کررہی ہیں۔
Comments
0 comment