کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار

کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار

ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار

Webdesk

|

8 Oct 2024

کراچی:  اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو)پولیس نے ماڑی پور کے علاقے مچھلی چورنگی منوڑا روڈ کے قریب چھاپہ مار کر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس سلیم کو گرفتار کرلیا۔

ایس آئی یو پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے دستی بم، آوان بم، لانچر، نائن ایم ایم پستول اور مختلف محکموں کے سروس کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ ایس آئی یو پولیس نے را کے جاسوس کے قبضے سے مختلف ناموں کے پاسپورٹس اور شناختی کارڈز بھی اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم مختلف اوقات میں پاکستان سے انڈیا کاسفر بذریعہ نیپال کرتا تھا، ملزم کے قبضہ سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!