کراچی سے لاپتہ ہونے والی کم عمر لڑکی نے پنجاب پہنچ کر شادی کرلی
لڑکی عباس ٹاؤن کی رہائشی تھی جس نے پسند کی شادی کی ہے
ویب ڈیسک
|
21 Apr 2024
کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی نوعمر لڑکی کی مبینہ طور پر پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں شادی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آٹھویں جماعت کی طالبہ عاصمہ عید کے دوسرے دن (11 اپریل) کو ایک دوست سے ملنے گئی تو گھر واپس نہیں آئی تھی۔
میڈیا رپورٹس میں کم عمری کی شادی کو ملک میں اقلیتوں کو درپیش ایک اہم مسئلہ کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے، حالیہ دنوں میں دعا زہرا کیس خاص طور پر نمایاں ہے۔
Comments
0 comment