کراچی والوں پر بجلی بم گرادیا گیا

کراچی والوں پر بجلی بم گرادیا گیا

نیپرا نےکراچی کے لیے بجلی 3 روپے3 پیسےفی یونٹ مزید مہنگی کردی
کراچی والوں پر بجلی بم گرادیا گیا

ویب ڈیسک

|

25 Oct 2024

نیشنل پاور الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین پر بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نےکراچی کے لیے بجلی 3 روپے3 پیسےفی یونٹ مزید مہنگی کردی ، یہ اضافہ جولائی 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا نےکے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ کےالیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی دسمبر2024 کےبلز میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نےجولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں3.09 روپےفی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!