کراچی ایئرپورٹ پر دھماکا کیسے ہوا؟ تہلکہ خیز تفصیلات

کراچی ایئرپورٹ پر دھماکا کیسے ہوا؟ تہلکہ خیز تفصیلات

گاڑی سوار شخص نے انتظار کیا اور چینی قافلے سے گاڑی ٹکرا دی
کراچی ایئرپورٹ پر دھماکا کیسے ہوا؟ تہلکہ خیز تفصیلات

ویب ڈیسک

|

7 Oct 2024

کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں شہریوں پر ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تفتیش مکمل ہوگئی، جس میں یہ بات آئی ہے کہ یہ دھماکا خودکش تھا۔

 ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب مہران کار میں سوارحملہ آور غیر ملکیوں کے نکلنےکا انتظار کررہا جیسے ہی وہ ان کے قریب پہنچے تو دہشت گرد نے مہران کار کو غیرملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کار میں بارودی مواد موجود تھا جس سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی، کار کی نمبرپلیٹ، انجن اور چیسز نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی 

تفتیشی ٹیم تمام شواہد کی روشنی میں رپورٹ مرتب کرے گی۔

اسکے علاؤہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جائے گی۔ 

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں، دھماکے میں ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔

بم ڈسپوزل ایسٹ کے انچارج عابد شاہ نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے مخلتف شواہد جمع کیے ہیں، تمام سیمپل کو لیبارٹری بھیجا جائے گا، دھماکے سے 15 گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں، رپورٹ کی روشنی میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!