خیبرپختونخوا، یتیم خانہ میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مہتمم گرفتار

خیبرپختونخوا، یتیم خانہ میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مہتمم گرفتار

پولیس نے ضیا اللہ نامی شخص کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا
خیبرپختونخوا، یتیم خانہ میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مہتمم گرفتار

ویب ڈیسک

|

24 May 2024

لوئر دیر میں یتیم خانہ میں مقیم 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مہتمم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں 𝟔 سالہ بچی عائشہ کے قتل و جنسی تشدد کے الزام میں یتیم خانہ (دارالعمر) کے مہتمم ضیاء الحق کو دیر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

متاثرہ بچی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم نے کچھ دن پہلے عائشہ کو یتیم خانہ (دارالعمر) میں داخل کروایا تھا تاہم چھ دن قبل اس کی موت واقع ہوگئی۔

 پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے لاش پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔ جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم نے معصوم بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!