لاہور میں 12 سالہ بچی کا ورغلا کر گن پوائنٹ پر ریپ
ویب ڈیسک
|
5 Jan 2025
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 12 سالہ بچی کو کیک کے نام پر ورغلا کر زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں آصف نامی شخص نے 12 سالہ بچی کو ورغلا کر اسلحے کے زور پر زیادتی کی اور پھر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
بچی کی حالت کو دیکھتے ہوئے اہل خانہ اُسے اسپتال لے کر پہنچے جس کے بعد پولیس معاملے میں کودی اور پھر واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے گن پوائنٹ پر بچی سے زیادتی کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ کیک کا لالچ دے کر بچی کو اپنے ساتھ لے گیا تھا اور پھر اُسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ اُس نے بچی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن نے فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید کو احکامات جاری کئے۔
احکامات ملتے ہیں چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹو غیور احمد خان نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں
Comments
0 comment