لاہور میں باپ کی 12 سالہ بیٹے سے متعدد بار زیادتی

لاہور میں باپ کی 12 سالہ بیٹے سے متعدد بار زیادتی

پولیس نے ماں کی شکایت پر وحشی درندے کو گرفتار کرلیا
لاہور میں باپ کی 12 سالہ بیٹے سے متعدد بار زیادتی

ویب ڈیسک

|

6 Sep 2024

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں جنسی وحشی درندے باپ نے اپنے بیٹے کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی پولیس نے اپنے ہی بیٹے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کرنے والا درندہ صفت باپ کو گرفتار کرلیا۔

ملزم مدثر اپنے 12 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا جس پر متاثرہ نے اپنی ماں کو ساری صورت حال بتائی تو والدہ نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مدثر کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے، متاثرہ بچے کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر کرائم سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!