لاہور میں جعلی پیر کی ذہنی مریض لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
ویب ڈیسک
|
19 Oct 2024
لاہور کے علاقے شاد باغ میں جعلی پیر نے ساتھی کے ساتھ ملکر نوجوان ذہنی مریضہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو بلیک میل کیا ہے۔
پولیس کے مطابق شاد باغ میں والدین اپنی 18 سال کی ذہنی مریضہ بیٹی کو نفسیاتی علاج کیلیے دم کروانے پیر کے پاس گئے تو اُس نے روحانی علاج کے بہانے ساتھی کے ساتھ مل کر اُسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں۔
اس کارروائی میں جعلی پیر اور ساتھی کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی۔ بعد ازاں یہ ویڈیوز لڑکی کے گھر والوں کو بھیج کر انہیں بلیک میل کر کے 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا، موبائل فون برآمد کیے گئے۔ بعد ازاں ملزمان نے معاملہ دبانے کیلیے لڑکی سے جھوٹا نکاح کیا۔
اہل خانہ کی مدعیت میں پولیس نے جعلی پیر، ساتھی اور تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے اقدامات جاری ہیں۔
Comments
0 comment