لاہور میں راشن کے نام پر دو نابالغ لڑکیوں سے سگے بھائیوں کی متعدد بار زیادتی
ویب ڈیسک
|
7 Apr 2024
لاہور کے راوی روڈ پر بھیک مانگنے والی دو نابالغ لڑکیوں کو پھل فروشوں نے راشن دینے کے نام پرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق زیادتی کرنے والے ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں، جنہوں نے 15 سالہ اور بارہ سالہ لڑکیوں کو فیکٹری میں راشن کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایک سیکیورٹی گارڈ نے بچیوں کی چیخیں سن کر انہیں بچایا، دونوں بچیاں تشویشناک حالت میں ملیں۔ بعد ازاں سیکیورٹی گارڈ کے شور پر مقامی افراد موقع پر پہنچے اور پھر پولیس کو طلب کیا مگر اُس وقت تک ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
لڑکیوں کو طبی معائنے کے لیے مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ دریں اثنا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے پریشان کن واقعے کی تحقیقات شروع کردیں،
لڑکیوں نے پولیس کو سمجھایا کہ ملزمان نے ان کے ساتھ بار بار زیادتی کی اور جنسی زیادتی کے بعد شادی کی پیشکش کر کے انہیں جرم کی اطلاع دینے سے باز رکھنے کی کوشش کی۔
پولیس نے لڑکیوں کے ڈی این اے نمونے اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی تاکہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔
Comments
0 comment