لاہور میں شوہر کی مارپیٹ سے تنگ بیوی چار بچے چھوڑ کر چلی گئی

لاہور میں شوہر کی مارپیٹ سے تنگ بیوی چار بچے چھوڑ کر چلی گئی

بچوں کو پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے کردیا
لاہور میں شوہر کی مارپیٹ سے تنگ بیوی چار بچے چھوڑ کر چلی گئی

ویب ڈیسک

|

28 May 2024

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی رہائشی خاتون شوہر کی مارپیٹ سے تنگ آکر چار بچے گریٹر اقبال پارک چھوڑ کر چلی گئی۔

ماں کے چھوڑ جانے کے بعد بچوں نے کھلے آسمان تلے وقت گزارا اور انتظار کرتے رہے، رات گئے پولیس نے بچوں کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے کیا۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور بچوں کو تحویل میں لے لیا۔ 7 سالہ بچے زین نے پولیس کوبتایا کہ وہ سمبڑیال کے رہائشی ہیں، والد والدہ کو روزانہ مارتے تھے، پولیس نے زین کی اطلاع پر ان کے والدین کی تلاش شروع کر دی اور بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کے حوالے کردیا۔

گریٹر اقبال پارک سے ملنے والے بچوں میں سے تین لڑکیوں اور ایک لڑکے کی عمریں 8 ماہ سے 7 سال کے درمیان ہیں۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!