4 hours ago
لالچی خاتون نے نوکری کا جھانسہ دے کر پڑوسی کا گردہ نکال لیا
Webdesk
|
21 Jun 2026
چونیاں: لالچی خاتون نے پڑوس کا بھی لحاظ نہ رکھا اور بیٹوں کی مدد سے پڑوسی نوجوان کو نوکری کا جھانسہ دے کر اس کا بایاں گردہ نکال لیا۔
افسوسناس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے متاثرہ نوجوان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ فرزانہ اپنے دو بیٹوں عمر اور جمشید کے ساتھ مل کر اس کو اسلام آباد لے گئی اور وہاں کے نجی اسپتال میں بیہوش کر کے اس کا گردہ نکالا گیا۔
مدعی مقدمہ صداقت کے مطابق اس کو کئی دن تک بیہوشی کے انجکشن لگائے جاتے رہے جب کہ ملزمہ نے فون پر کسی کو بتایا کہ گردہ 60 لاکھ روپے میں بیچا ہے۔
مقدمے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کام پورا ہونے کے بعد ملزمہ بیٹوں کی مدد سے صداقت کو خاموشی سے اس کے گھر واپس چھوڑ کر چلی گئی۔
نوجوان کے مطابق جب اس نے الٹراساونڈ کروایا تو رپورٹ میں اس کا بایاں گردہ غائب تھا۔
ایس ایچ او صابر چھینہ کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے مطابق نوجوان کا بایاں گردہ موجود نہیں ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments
0 comment