مضر صحت کھانا کھانے سے مدرسے کی 20 طالبات کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
ویب ڈیسک
|
27 Jan 2024
راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک مستقیم میں نجی مدرسہ کی 20 طالبات مضر صحت کھانا کھانے کے باعث بے ہوش ہو گئی طالبات کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا.
ریسکیو حکام کے مطابق پولیس نے اطلاع دی کہ تھانہ نصیر اباد کے علاقہ ڈھوک مستقیم میں قائم نجی مدرسہ المہد اسلامی امت المومنین کی طالبات کی طبیعت کھانا کھانے کے بعد بگڑ گئی جس کے پیش نظر ریسکیو عملہ کو موقع پر روانہ کیا گیا.
امدادی کارکنوں نے موقع سے 20 طالبات کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں طالبات کو داخل کر کے ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق طالبات نے مدرسہ کے قریب نجی شاپ سے سموسے خرید کر کھائے تھے جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑی تھانہ نصیر اباد پولیس نے سموسے بنانے والی دکان کے مالک محمد یونس سمیت دو افراد کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
Comments
0 comment