مہمند میں کھلونا بم پھٹنے سے بچہ اور دو بکریاں جاں بحق

مہمند میں کھلونا بم پھٹنے سے بچہ اور دو بکریاں جاں بحق

بچہ کھلونا بم سے کھیل رہا تھا کہ اچانک یہ دھماکے سے پھٹ گیا
مہمند میں کھلونا بم پھٹنے سے بچہ اور دو بکریاں جاں بحق

ویب ڈیسک

|

15 Apr 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں گھر میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 12 سالہ بچہ اور دو بکریاں جاں بحق ہوگئیں۔

مہمند تحصیل امبار کے علاقہ ڈب کور میں خود ساختہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ اس وقت یش آیا جب بچہ کھلونا بارودی سرنگ سے بکریوں کے پاس بیٹھ کر کھیل رہا تھا۔

دھماکے سے بچہ اور دونوں بکریاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے اس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!