مسافر بس کھائی میں گرنے سے 10 سے زائد مسافر جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ
ویب ڈیسک
|
27 Feb 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 10 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور کی تحصیل خانپور میں مسافر بس کو ترناوہ کھوئی بگراں کے مقام پر حادثہ پیش آیا اور موڑ گاٹتے ہوئے گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔
گاڑی میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی ہیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور وہاں سے زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد 10 مسافروں کی موت کی تصدیق ہوئی جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
رسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر امدای کاروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ صورت حال کے پیش نظر اموات میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment