میر علی رضا کو گولی پیچھے سے لگی، ہاتھ پر مشکوک نشان چہرے پر زخم تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ

میر علی رضا کو گولی پیچھے سے لگی، ہاتھ پر مشکوک نشان چہرے پر زخم تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ

پولیس کے مطابق لاش 24 سے 36 گھنٹے پرانی تھی جبکہ اس کو شدید نقصان پہنچا تھا
میر علی رضا کو گولی پیچھے سے لگی، ہاتھ پر مشکوک نشان چہرے پر زخم تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ

ویب ڈیسک

|

4 Aug 2026

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے گمشدگی کے بعد نوجوان تاجر میر علی رضا کی لاش ملنے کے واقعے میں اب تک کی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گولی پیچھے سے ماری گئی۔

تفصیلات کے مطابق میر علی رضا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق مقتول کی لاش 36 گھنٹے پرانی تھی جبکہ چہرے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہوا تھا۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ ہیمرجک شاک یعنی زیادہ خون بہنے اور دماغ متاثر ہونے کو قرار دیا گیا ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ میر رضا علی کو سیینے میں ایک ہی گولی لگنے کے شواہد ملے۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ میر رضا علی کی موت شدید خون بہنے کے باعث ہوئی جبکہ لاش کو آگ یا تیزاب سے جلائے جانے کے شواہد نہیں ملے تاہم اس کے گلنے اور سڑنے کے آثار موجود تھے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو نقصان پہنچنے کی وجوہات کا تعین کیمائی تجزیے کے طور پر کیا گیا جائے جبکہ میر رضا کو 30 بور پستول کی گولی لگی، پولیس اب تک اسلحہ اور خول برآمد بھی نہیں کرسکی ہے۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقتول کو پیچھے سے گولی لگی، ایک طرف کا سوراخ بڑا دوسری طرف کا چھوٹا تھا۔ میڈیکل لیگو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تصویر کے نشانات سے واضح پتہ چلتا ہے کہ گولی پیچھے سے ماری گئی اور آگے سے نکلی۔

لاش کے سیدھے ہاتھ پر بھی کچھ مشکوک نشانات پائے گئے ہیں جبکہ چہرے پر زخمی بھی تھا۔ پولیس کے مطابق میر رضا کی موت خودکشی ہے یا قتل مکمل خواہد کی عدم دستیابی کے باعث ابتک تعین نہیں ہوسکا ہے۔

اُدھر اہل خانہ نے پولیس کی جانب سے ابتدائی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس پر اعتراض کیا ہے، تفتیشی ٹیم نے اہل خانہ کے اعتراض پر اُن سے بات چیت بھی کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!