3 hours ago
انمول عرف پنکی کو ریلیف، عدالت کا بڑا فیصلہ
Webdesk
|
22 May 2026
کراچی: عدالت نے انمول عرف پنکی کو آج جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت دے دی۔
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو آج 16 سے زائد مقدمات میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا جائے گا۔
عدالت نے ملزمہ کو جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت دے دی، درخشاں، گذری، گارڈن اور ڈیفنس پولیس نے عدالت سے درخواست کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف قتل، منشیات اور دیگر سنگین نوعیت کے 16 سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ 13 سے زائد مقدمات میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسے عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
پولیس مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست بھی دے گی جبکہ ملزمہ کے وکیل کی جانب سے جیل بھیجنے کی استدعا کیے جانے کا امکان ہے۔
Comments
0 comment