ناران میں برفانی گلیشیئر گرنے سے کئی مکان، و ہوٹل تباہ

ناران میں برفانی گلیشیئر گرنے سے کئی مکان، و ہوٹل تباہ

واقعے میں کئی گھنٹوں بعد بھی ریسکیوکام شروع نہ ہوسکا
ناران میں برفانی گلیشیئر گرنے سے کئی مکان، و ہوٹل تباہ

ویب ڈیسک

|

22 Mar 2024

مشہور سیاحتی مقام ناران کے علاقے میں دو گلیشیئر پھٹنے سے کئی ہوٹل اور مکانات برف کے نیچے دب گئے۔

 کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ترجمان نے بتایا کہ ناران میں جھیل روڈ پر گھملا اور چپران گلیشیئرز کے گرنے سے کئی ہوٹل اور مکانات تباہ ہوگئے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ "سرکاری ادارے ابھی تک نقصانات کے اعداد و شمار جمع نہیں کر سکے ہیں کیونکہ یہ علاقہ برف کی ایک بھاری سے ڈھکا ہوا ہے۔"

 کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد شبیر خان نے بتایا کہ اتھارٹی نے ایک ہنگامی میٹنگ کی اور نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی 

 حکام نے یہ بھی بتایا کہ گلیشیئرز کے گرنے سے ناران جانے والی سڑک بند ہوگئی جس سے علاقے تک پہنچنا مشکل ہوگیا۔ تاہم ریسکیو ٹیمیں سڑک کو بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

 خان نے کہا کہ کے ڈی اے مقامی لوگوں کی ہر ممکن مدد کرے گا کیونکہ وہ اپنے گھر اور جائیدادیں کھو چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!