نارتھ ناظم آباد میں گیس دھماکا، پورا شہر گونج اٹھا، ہلاکتیں اور زخمی

نارتھ ناظم آباد میں گیس دھماکا، پورا شہر گونج اٹھا، ہلاکتیں اور زخمی

حادثے میں 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا ہے
نارتھ ناظم آباد میں گیس دھماکا، پورا شہر گونج اٹھا، ہلاکتیں اور زخمی

Webdesk

|

22 Feb 2026

نارتھ ناظم آباد میں اتوار کی صبح گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ایک نوجوان جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق دھماکہ سحری کے وقت نارتھ ناظم آباد کے بلاک ای میں حیدری مارکیٹ کے قریب واقع بسم اللہ ریزیڈنسی کی بالائی منزل پر ہوا۔ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کے بعد عمارت کے دو فلیٹس میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں 15 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا جبکہ چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ مکمل طور پر بجھانے کے بعد ہی دھماکے کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی، تاہم ابتدائی طور پر گیس لیکیج کو واقعے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھی فاؤنڈیشن کے مطابق زخمیوں میں 70 سالہ بزرگ اور 4 سالہ بچی بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو شدید جھلسنے کے باعث علاج کے لیے ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!