انسٹاگرام پر خاتون کی نازیبا تصویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
|
11 Sep 2025
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) اسلام آباد نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے انسٹاگرام کی مختلف آئی ڈیز پر خاتون کی نازیبال ویڈیوز و تصاویر وائرل کرنے والے ملزم محمد قاسم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے نہ صرف آن لائن پلیٹ فارمز پر یہ مواد پھیلایا بلکہ خاتون کے شوہر اور دیگر رشتہ داروں کو بھی واٹس ایپ کے ذریعے یہ ویڈیوز اور تصاویر بھیج کر ہراساں کیا۔
این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جو سائبر جرائم سے متعلق ایک سخت قانون ہے۔ ملزم کے قبضے سے اس کا موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز بھی برآمد کر لی گئی ہیں، جو اس جرم میں استعمال ہوئیں۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس جرم میں کوئی اور شخص بھی ملوث ہے یا نہیں۔
این سی سی آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سائبر کرائم کی صورت میں فوری طور پر بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنی شکایات درج کروائیں۔
Comments
0 comment