2 hours ago
نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزا برقرار، نظرثانی درخواست مسترد
سپریم کورٹ کے اس حتمی فیصلے کے بعد اب مجرم ظاہر جعفر کی پھانسی کی سزا برقرار رہے گی۔
Webdesk
|
4 Jun 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس کی موت کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی، جہاں عدالتِ عظمیٰ نے 4 گھنٹے طویل سماعت اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد یہ اہم فیصلہ جاری کیا۔
سماعت کے دوران مجرم ظاہر جعفر کی جانب سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے، جبکہ مقتولہ نور مقدم کے والدین کی طرف سے نامور قانون دان شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیروی کی۔
سپریم کورٹ کے اس حتمی فیصلے کے بعد اب مجرم ظاہر جعفر کی پھانسی کی سزا برقرار رہے گی۔
Comments
0 comment