نوشہرہ، دس سالہ بچی جبری شادی کیلیے اسکول سے اغوا

نوشہرہ، دس سالہ بچی جبری شادی کیلیے اسکول سے اغوا

والد کا آئی جی خیبرپختونخوا سے نوٹس کا مطالبہ
نوشہرہ، دس سالہ بچی جبری شادی کیلیے اسکول سے اغوا

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2024

نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے ضلعی علاقے میں دس سالہ بچی کو مبینہ طور پر زبردستی شادی کیلیے اسکول سے واپسی پر اغوا کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے نواحی گاؤں پیتاؤں بالا میں دن دیہاڑے پانچویں جماعت کی طالبہ سکول کے سامنے سے اغوا ہوگئی اور چار روزگزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا۔

والد نے اکوڑہ خٹک تھانے میں آیف آئی آر درج کروائی جس میں لکھا گیا ہے کہ بچی کو چھٹی کے بعد اسکول سے گھر جاتے ہوئے ملزمان نے زبردستی کار میں ڈال کر اغواء کیا۔

والد کا کہنا ہے کہ میری دس سالہ بچی ہاجرہ کو ملزم پیزادہ نے زبردستی شادی رچانے کے لئے اغواء کیا، والد نے آئی جی خیبرپختونخوا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!