نرسری کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات، میر رضا کے اہل خانہ کا آج احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان

نرسری کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات، میر رضا کے اہل خانہ کا آج احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان

میر رضا کے اہل خانہ نے مظاہرین کو آج آنے سے روک دیا، اگلے لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائے گا
نرسری کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات، میر رضا کے اہل خانہ کا آج احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

27 Aug 2026

کراچی: پولیس کی جانب سے نرسری بس اسٹاپ پر بھاری نفری تعینات ہونے کے بعد مقتول تاجر میر رضا کے اہلخانہ نے مظاہرین کو آج رات شاہراہ فیصل مظاہرے میں آنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے میر رضا کے انصاف کیلیے ہونے والے مقام نرسری بس اسٹاپ کا گھیراؤ کیا اور وہاں پر بھاری نفری کو تعینات کردیا۔ جس کی پولیس حکام نے رابطہ کرنے پر وجہ نہیں بتائی۔

تاہم اہل خانہ نے نرسری بس اسٹاپ کے اطراف سیکیورٹی صورتحال کے باعث شہریوں کو وہاں احتجاج کے لیے نہ آنے کی اپیل کردی۔

اہلخانہ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ نرسری بس اسٹاپ کے علاقے میں سیکیورٹی سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور رکاوٹیں لگا کر علاقہ بند کردیا گیا ہے۔

پیغام میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ آج نرسری بس اسٹاپ پر احتجاج نہ کریں اور صورتحال کا جائزہ لینے تک وہاں نہ جائیں۔ اہلخانہ نے کہا کہ معاملے پر مزید معلومات حاصل کرکے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!