نوشہرہ میں 23 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، بچی بھی ساتھ موجود تھی
ویب ڈیسک
|
27 Mar 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کے ساتھ ایک بچی بھی موجود تھی۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کینٹ کی حدود وتڑ میں دریائے کابل کے کنارے خاتون کی لاش بر آمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے لاش کے ساتھ ایک معصوم بچی بھی موجود تھی۔
مقتولہ کی شناخت 23 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی جس کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا جبکہ وہ آمنہ مصری بانڈہ زڑہ میانہ کی رہائشی تھی اور اُس کی 6 ماہ قبل طلاق ہوئی تھی۔
مقتولہ کے دیور جلال ولد ظہیر اور رشتہ دار فقیر محمد ولد سر بلند ساکن زڑہ میانہ نے لاش کی شناخت کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس نے لاش کو پوسمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔
Comments
0 comment