نوشہرہ میں شوہر کی غلط حرکت پر 28 سالہ لڑکی سے کئی گھنٹوں اجتماعی زیادتی

نوشہرہ میں شوہر کی غلط حرکت پر 28 سالہ لڑکی سے کئی گھنٹوں اجتماعی زیادتی

شوہر کو پڑوسن کے ساتھ پکڑے جانے پر ملزمان نے معاہدہ کیا، شوہر خود سب کو بیوی کے پاس لایا اور اجتماعی زیادتی اپنی موجودگی میں کروائی
نوشہرہ میں شوہر کی غلط حرکت پر 28 سالہ لڑکی سے کئی گھنٹوں اجتماعی زیادتی

آفتاب مہمند

|

15 Jan 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں شوہر کے دوسری خاتون سے تعلقات پر 28 سالہ خاتون کو کئی گھنٹوں تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

نوشہرہ کے علاقے جبی نظام پور میں 28 سالہ خاتون کو تین گھنٹوں تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاتون سنیلہ خان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے ہوئے شدید تشدد بھی کیا اور متاثرہ خاتون کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر گلزار علی کے ملزمان کی بہن غزالہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جبکہ ملزمان نے غزالہ اور گلزار علی کو نازیبا حالت میں پکڑا تھا جس کے بعد ملزمان کی متاثرہ خاتون سنیلہ خان کے شوہر گلزار علی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ گلزار علی اپنی بیوی کو ان کے پاس خود لائیں گا وہ اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کریں گے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے شوہر کی موجودگی میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب تشدد پر اتر آئے تو ان کے شوہر کو کمرے سے باہر نکالا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سنیلہ خان کی حالت غیر ہونے پر ملزمان نے اسے کیری ڈبہ میں ڈال کر گاوں کے قبرستان میں بھینک دیا اور فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب تھانہ نظام پور میں سنیلہ خان کے شوہر سمیت چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے واقعہ میں ملوث ایک ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!