پھل فروش کی خود سوزی، 4 سالہ بچی بھی انتقال کرگئی
ویب ڈیسک
|
9 Mar 2024
نئی کراچی سیکٹر فائیو سی 4 میں خودسوزی کے کیس میں پھل فروش کے بعد اسکی چار سالہ بیٹی بھی انتقال کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق پھل فروش عارف نے اپنے تین بچوں کے ہمراہ گھر کے قریب آکلینڈ گراؤنڈ میں خودسوزی کی تھی اور وہ دوسرے روز مرہ گیا تھا۔
عارف نے پانچ سالہ جویریہ، چار سالہ ایمان اور تین سالہ غلام حسین کو آگ لگائی۔ پھل فروش نے دوسری شادی کی تھی اور بچے بھی دوسری ماں کے پاس رہتے تھے۔
اس واقعے میں زخمی ہونے والی چار سالہ ایمان فاطمہ بھی دم توڑ گئی۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہوگئی۔ ایمان کو نیو کراچی قبرستان کی سپرخاک کردیا گیا۔
اب مقتول عارف کے بھائی آصف منظر عام پر آگئے اور انہوں نے بتایا کہ ہمارا آبائی تعلق میرپور خاص سے ہے، عارف کو اس کے سالوں اور بیوی نے قتل کیا اور آگ لگائی گئی، پولیس اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کررہی۔
انہوں نے بتایا کہ میرا بھائی فروٹ کا بیوپاری تھا اور کوئی ٹھیلا نہیں لگاتا تھا، اسے کوئی مالی پریشانی بھی نہیں تھی، تینوں بچے پہلی بیوی سے تھے۔
بھائی آصف نے الزام عائد کیا کہ میرے بھائی اور اس کے بچوں کو آگ لگائی لگا کر قتل کیا گیا اور خودسوزی کا ڈرامہ بنایا گیا ہے۔مقدمہ کی شفاف تفتیش چاہتے ہیں جبکہ اجمیر نگری پولیس کاروائی نہیں کرہی ہے اور ایس ایچ او نواز گوندل نے کال رسیو نہیں کی۔
Comments
0 comment