پختونخوا، 70 سالہ شخص نے 13 سالہ کمسن بچی سے شادی کرلی
سوات کے علاقے بریکوٹ میں نکاح ہوا
Webdesk
|
6 May 2024
خیبرپختونخوا کے مالا کنڈ ڈویژن کی وادی سوات میں 70 سالہ بوڑھے شخص نے بھاری رقم دے کر 13 سالہ بچی سے شادی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے بریکوٹ میں 70 سالہ بوڑھے نے 13 سالہ بچی کے ساتھ نکاح کر لیا جبکہ نکاح رجسٹرار نے گواہوں کا دستخط شدہ نکاح نامہ بھی جاری کر دیا۔
نکاح نامی کے مطابق تحصیل بریکوٹ سوات کے علاقہ ناگوہا میں نکاح پڑھایا گیا۔ یہ خبر پورے سوات میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس پر مقامی انسانی حقوق کے تنظیم کے رضاکاروں نے احتجاج اور مداخلت کی جس کے باعث رخصتی نہ ہوسکی۔
انسانی حقوق کی تنظیم کے کارکن خرم ستار نے بتایا کہ بچی کی شادی کے حوالے سے پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے، بچی کے والدین کو شادی کیلئے بھاری رقم بھی ادا کی گئی۔
Comments
0 comment