پنجاب میں 48 سالہ معذور خاتون سے اجتماعی زیادتی
ویب ڈیسک
|
8 Dec 2023
پنجاب کے علاقے جھنگ میں دو جنسی درندوں نے معذور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
جھنگ کے علاقے قادر پور کی پولیس کے مطابق شاہ جیونہ میں بیوہ ماں کے ساتھ رہنے والی 48 سالہ معذور خاتون کو دو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ نشے کے عادی ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ دتہ اور عاصم کے ناموں سے ہوئی۔ معذور خاتون کی ماں بھیک مانگ کر اپنا اور بیٹی کا پیٹ پالتی ہے، ملزمان نے اُس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب ماں گداگری کے لیے گئی ہوئی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق محبوب متاثرہ خاندان سے ملاقات کیلیے پہنچے اور انہیں مکمل تعاون و انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
Comments
0 comment