پارا چنار، افسوسناک واقعے میں اب تک42 جاں بحق
مرنے والوں میں خواتین، بچے اور صحافی بھی شامل
ویب ڈیسک
|
22 Nov 2024
پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر بسوں پر فائرنگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔
مقامی افراد اور صحافیوں کے مطابق پشاور جانے والی ایک خاص گروپ کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں خواتین، بچے بھی جاں بحق ہوئے۔
مرنے والوں میں مقامی نیوز ادارے کا صحافی بھی ہے جو حملے میں زخمی ہوا جو بعد میں اسپتال میں انتقال کرگیا۔
مرنے والوں کا تعلق ایک ہی فرقے سے ہے جبکہ حالات قابو کرنے کیلیے ایف سی کو تعینات کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment