پشاور میں خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق
حادثہ ویگو اور مہران گاڑی کے تصادم کی صورت میں پیش آیا
ویب ڈیسک
|
28 May 2024
پشاور میں واقع رنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ پشتخرہ چوک رنگ روڈ کے قریب گاڑیاں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ جس میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
واقعے کے بعد ریسکیو1122 کی 4 ایمبولینسز موقع پر پہنچیں اور امدادی کام کیے۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مخالف سمت سے آنے والی ویگو اور مہران کے درمیان تصادم کے بعد پیش آیا، جس میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment