پشاور تین سالہ بچی اغوا کے بعد بے دردی سے قتل

پشاور تین سالہ بچی اغوا کے بعد بے دردی سے قتل

بچی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا
پشاور تین سالہ بچی اغوا کے بعد بے دردی سے قتل

آفتاب مہمند

|

8 Apr 2024

پشاور کے علاقے تھانہ خزانہ کے حدود میں تین سالہ بچی اغواء کے بعد بے دردی سے قتل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ روڈ بخشو پل ، گاوں مسلم آباد ریاض گھڑی میں نامعلوم افراد نے دن دو بجے یمنی نامی بچی کو گھر کے باہر سے اغواکیا۔ جس کے بعد تھانہ خزانہ میں  اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا۔

اس کے بعد رات بارہ بجے گھر کے سامنے بچی کی لاش پھینک دی گئی اور ملزمان فرار ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آئے روز اس طرح کے واقعات علاقے میں معمول بن چکا ہے لیکن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اس کی روک تھام کے لئے کوئی خاص کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

بچی کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!