پولیس افسر کی سرعام بدسلوکی کا شکار خاتون کے خلاف مقدمہ درج

پولیس افسر کی سرعام بدسلوکی کا شکار خاتون کے خلاف مقدمہ درج

خاتون اور بیٹے کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا
پولیس افسر کی سرعام بدسلوکی کا شکار خاتون کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

26 Feb 2024

راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں کچہری میں پولیس افسر کی سرعام بدسلوکی کا شکار بننے والی خاتون اور اُن کے بیٹے کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ٹیکسلا خاتون بدسلوکی واقعہ میں پولیس نے اپنی خفت مٹانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹسز کے باوجود متاثرہ خاتون  کو بیٹے کے ساتھ مقدمے میں نامزد کردیا۔

تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا جانے والا مقدمہ نمبر 617  محمد سعدخان نامی شہری کے بیان پر درج کیاگیا جس میں شہری نے بتایا کہ ٹیکسلا کچہری آیا اور کچہری گیٹ پر میڈیکل اسٹور کے سامنے کھڑا تھا اور بھی کافی لوگ کھڑے تھے ایک عورت اور ایک مرد میرے پاس کھڑے ہوگئے مرد نے میری جیب میں ہاتھ ڈالا اور میری جیب سے رقم  دو ہزار روپے اور میرا شناختی کارڈ نکال لیا جسکا مجھے پتہ چل گیا میں نے موقع پر ہی مرد کو قابو کر لیا جس نے اپنا نام بصیر بتلایا شور کیا تو عورت موقع سے تھوڑی دور ہوگئی۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ’میں نے مدد کے لیے پولیس کو کال کی موقع پر موجود قریب ہی کچہری سے نکلتے ہوئے سب انسپکڑ محمد سجاد اور اے ایس ائی امتیاز ناصر و دیگر پولیس ملازمین میری مدد کو آ گئے، خاتون  جسکا بعد میں نام شیریں معلوم ہوا پولیس کے گلو گیر ہو گئی بصیر اور اسکی ماں نے میری جیب سے میری رقم اور موبائل چوری کر کے سخت زیادتی کی ہے۔

شہری کی درخواست پر پولیس نے خاتون اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ کہ خاتون سے بدسلوکی واقعہ کی ویڈیو سامنے آجانے پر  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منتخب سے پہلے بھی اس واقعہ کا نوٹس لیا جس پر انکی سفارش پر نگران وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے فوری انکوائری کروا کر سے ایس آئی امتیاز ناصر کو ملازمت سے برخاست اور باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا لیکن اس کے وجود اسی روز اسی خاتون کو بھی مقدمے میں بھی نامزد کردیا۔

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ منختب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں بھی مریم نواز نے ٹیکسلا واقعہ کا ذکر کیا اور ایسے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا عندیہ بھی  دیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!