پی آئی اے کا ملازم کینیڈا سے مہنگے آئی فون اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

پی آئی اے کا ملازم کینیڈا سے مہنگے آئی فون اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

پی آئی اے کے ملازم کو کسٹمز حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار کیا
پی آئی اے کا ملازم کینیڈا سے مہنگے آئی فون اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ویب ڈیسک

|

26 Oct 2024

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے اسٹیورڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 مہنگے آئی فونز برآمد کر لیے۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ کینیڈا سے 15 مہنگے آئی فون لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا۔

 پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملازم سیاحتی ویزے پر کینیڈا سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں بطور مسافر سفر کر رہا تھا۔

 اسلام آباد پہنچنے پر کسٹم حکام کی چیکنگ کے دوران ملازم سے جدید اسمارٹ فون برآمد ہوئے۔

 کسٹم حکام نے ملازم کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا ہے اور ذاتی حیثیت میں سفر کرنے کے باوجود پی آئی اے انتظامیہ نے ملازم کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق ایئرلائن کی انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی غیر مجاز اقدام کو برداشت نہیں کرتی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!