2 hours ago
پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی کا اعلان
ویب ڈیسک
|
29 May 2026
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جس سے عوام کو ایندھن کی مد میں ریلیف ملے گا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور معاشی گنجائش پیدا ہونے پر اس کا فائدہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی اور عوام کو ریلیف دینے کی پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔
حکومت کے مطابق ملک میں مشکل معاشی حالات کے باوجود عوامی ریلیف کو ترجیح دی جا رہی ہے اور ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔
Comments
0 comment