پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر غور شروع کردیا
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2024

حکومت نے آئندہ یکم مارچ سے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول ، ڈیزل، مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 4 روپے پچاس پیسے جبکہ ڈیزل ڈھائی روپے فی لیٹر بڑھانے پر غور کررہی ہے۔

اسی طرح آئندہ پندرہ روز کیلیے مٹی کے تیل کی قیمت میں تقریبا 3 روپے کے اضافے کا امکان ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!